کراچی میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چودھری نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد اور دیگر سینیئرافسران نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چودھری کا استقبال کیا اور ایس ایس یوکمانڈوز کے خصوصی دستے نے سلامی بھی پیش کی ہے۔
اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے ایس ایس یو کی انتظامی امور، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی امور میں اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کی تعریف کی ہے۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی مقصود احمد نے ایس ایس یو کے مختلف شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس یو کمانڈوز کی پیشہ وارانہ مہارت میں مزید اضافے کے لئے پاکستان آرمی مختلف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں تربیت فراہم کررہی ہے۔
ڈی آئی جی مقصود احمدنے پولیس مددگار 15 کی ازسر نو بحالی اور اس میں کی گئی بہتری کے بارے میں بھی آگاہ کیا ہے۔
اس موقع پر ڈی جی رینجرزکی جانب سے رینجرز اور ایس ایس یواہلکاروں بشمول خواتین اہلکاروں کے لئے مشترکہ مشقوں کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ شہر کا امن، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کاوشوں کا پیش خیمہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
