
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد آج وزیرستان کا 2 روزہ دورہ کر رہے ہیں جس سے قبل ان کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔
Video message released before leaving for Waziristan on a two-day official visit.@MOIofficialPk @GovtofPakistan @ICT_Police @MoIB_Official pic.twitter.com/0vrty93VEh
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 4, 2021
جاری کردہ پیغام میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اسلام آباد کو سیف زون بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ بہت عرصے سے اسلام آبادمیں دہشتگردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، رات فائرنگ کے واقعے میں بھی دو پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں جس کے بعد شہداء کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔
وزیر داخلہ کی جانب سے ویڈیو پیغام میں امن کی خاطر جان دینے والے پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایگل سکواڈ کا مزید فعال بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم باڈر پر اپنی صلاحتیں بڑھا رہے ہیں اور دو ماہ میں افغان باڈر پر مکمل باڑ لگا دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News