وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم ایل ون سے بہت سے لوگوں کو روزگار ملےگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بجٹ میں ایم ایل ون کیلئے پیسے رکھےگئے ہیں جو بڑی بات ہے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ معیشت کو بہتر کرنےکیلئے حفیظ شیخ کا بھی عمل دخل ہے۔
شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریل کی اسپیڈ کے انحصار پر ہی انفرااسٹرکچر کی بہتری ہے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کسانوں کو اس مرتبہ انکی محنت کی درست قیمت ملی ہے، کسانوں کو انکی فصل کی اس مرتبہ درست ادائیگی ہوئی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کا مقدمہ لڑا ہے۔ اپوزیشن اکٹھی نہیں، بجٹ آرام سے منظور ہو جائے گا۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنا رونا رو رہی ہے،اپوزیشن ٹائی ٹائی ہوگئی ہے ، پی پی پی اور ن لیگ کا ایک رابطہ نہیں ہے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ کامیابی سے پاس ہوگا اور عمران خان 5 سال پورے کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
