
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستانوں کو کویت اور سعودی عرب میں روزگار کے بہترین مواقع ملیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کویت نے پاکستانیوں کے لئے ویزے پر پابندی ہٹادی ہے جبکہ سعودی عرب میں 30 لاکھ ویزوں میں سے 30 فیصد پاکستانیوں کو دیئے جائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ کویت کے لئے میڈیکل، تعمیرات سمیت مختلف شعبوں میں مواقع اور فیملی ویزہ کی سہولت بحال ہو گئی ہے جس کے بعد 425 ڈاکٹرز جلد کویت پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں 30 لاکھ ملازمتوں کے مواقع ہیں جس میں سے 30 فیصد پاکستانیوں کوملیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ترسیلات زر کا پاکستانی معیشت میں بڑا کردار ہے اس سے پاکستانی معیشت کو استحکام حاصل ہو گا۔
اسکے علاوہ پی ڈی ایم کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں 2 پارٹیاں اندر اور 2 پارٹیاں باہر ہیں اور یہ صرف میڈیا، میڈیا کھیل رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News