
وفاقی وزیر توانائی نے مطابق پاکستان میں اس وقت کل بجلی کی ڈیمانڈ 24100 میگاواٹ ہے لیکن سسٹم میں موجود بجلی کی پیداوار 22600میگاواٹ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام کے ذریعے ترجمان انرجی ڈویژن نے بجلی کے شارٹ فال کے حوالے سے بتایا ہے۔
تربیلا اور منگلا سے اس وقت 3300میگاواٹ کی کم بجلی پیدا ہورہی ہے جوکہ کچھ دنوں میں بحال ہو جائے گی اس وقت ملک کی کل بجلی کی ڈیمانڈ 24100میگاواٹ جبکہ سسٹم میں موجود بجلی کی پیداوار 22600میگاواٹ ہے شارٹ فال 1500میگاواٹ ہے بجلی صارفین سے بجلی استعمال میں اعتدال کی گزارش ہے اور
— Ministry of Energy (@MoWP15) June 9, 2021
ترجمان انرجی ڈویژن نے بتایا ہے کہ اس وقت سسٹم میں مجموعی 1500 میگاواٹ کا شارٹ فال موجود ہے اس لئے بجلی صارفین سے بجلی استعمال میں اعتدال کی گزارش ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کم اخراج سے تربیلا اور منگلا سے 3300میگاواٹ کی کم بجلی پیدا ہورہی ہے لیکن دنوں میں پانی کا اخراج آبی ذخائر سے بڑھ جائے گا۔
انہوں نے بتایا ہے کہپانی کا اخراج بڑھنے سے بجلی کی پیداوار بھی بہتر ہو جائے گی تاہم عارضی طور پر لوڈ شیڈنگ مینجمنٹ سسٹم کی حفاظت کیلئے کی جارہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر میں شدید گرمی کی وجہ سے بجلی کا استعمال کافی بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے بجلی تقسیم کار سسٹم میں لوکل فالٹس بھی معمول سے بڑھ گئی ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News