غذر کا علاقہ یاسین درمندہ سیلاب کی زد میں آگیا جہاں گلیشیر پگھلنے کے بعد سیلابی ریلے نےتباہی مچا دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق غذر کے علاقے یاسین درمندہ میں پگھلنے والے گلیشیر نے سیلابی ریلے کی صورت اختیار کرلی جس نے علاقے کے پینتیس گھروں سمیت کھڑی فصل کو نقصان پہنچایا ہے۔
سیلابی ریلے کی وجہ سے علاقے کے پاؤر ہاؤس چینل، درمندہ روڈ اور دیہات کو جانے والا راستہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔
متاثرین نے جی بی گورنمنٹ سے رابطہ کر کے سڑکیں جلد بحال کرنے اور دادرسی کا مطالبہ کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
