وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے اچھی خبروں کا سلسلہ مستقل طور پر جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فود چوہدری نے ملک کی بہتر صورتحال کے حوالے سے بات کی ہے۔
اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجراء شروع کر دیا ہےکرونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہےبھارت سمیت خطے کیلے ممالک اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں ہمارے ہاں کراچی کے علاوہ تمام ملک میں کرونا کی شرح 4% سے بھی کم ہو گئ ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 1, 2021
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی شرح 4فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے جبکہ بھارت سمیت خطے کے کئی ممالک اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف دیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں مہنگائی میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن قوت خرید میں اضافہ بھی اسی شرح سے ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
