کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل رابرٹ کاریوکی کیبوچی کی نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد ہوئی۔
نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعدازاں معزز مہمان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔
AdvertisementCNS highlighted Pakistan's commitment in fight against terrorism & #PakNavy contributions for ensuring maritime security in the region. Naval Chief also thanked visiting dignitary for the hospitality afforded to PNS NASR on its recent goodwill visit to Mombasa. (2/2)
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) June 23, 2021
کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات بھی کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امیر البحر نے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔
معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز کے اس دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
