حکومت کی جانب سے ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے خلاف سخت اقدامات پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے خلاف مختلف تجاویز وفاق کو پیش کردی ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان اور وفاق ہی کریگا۔
تجاویز میں بتایا گیا ہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے دفاتر، ریسٹورنٹس میں داخلوں پر پابندی عائد کردی جائے اور 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے ویکسینیشن سرٹیفکٹ کو بھی چیک کیا جائے۔
اسکے علاوہ سرکاری و نجی تمام دفاتر میں کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دی جائے گی جبکہ ویکسینیشن نہ کروانے والوں کی موبائل سمز بھی بلاک ہوسکتی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پیش کی جانے والی تمام تجاویز وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں زیر غور آئیں گی جس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم اور کابینہ کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
