
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سیاحت کے فروغ کے لئے پی آئی اے کی جانب سے ایئر سفاری سروس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی ایئر سفاری سروس کا باقاعدہ آغاز 12 جون سے کردیا جائیگا۔
پی آئی اے کی جانب سے ایئر سفاری سروس کے لئے ہر ہفتے کے دن اسلام آباد سے ایک پرواز آپریٹ کی جائیگی۔
ایئر سفاری پرواز سے کے ٹو، نانگا پربت جیسی چوٹیاں اور خوبصورت جھیل سیف الملوک کا فضا سے نظارہ کرنے کا موقع ملے گا اور دوران پرواز کپتان روٹ سے متعلق مسافروں کو قدرتی مناظر سے آگاہ بھی کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News