
سبی میں دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی اہلکاروں پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 05 بہادر جوان شہید ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سبی میں دہشت گردوں نے ایف سی کی پیٹرولنگ پارٹی کو نشانہ بنایا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے اور کچھ جان بچا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ایف سی بلوچستان کی جانب سے دہشت گروں کے فرار کے راستے بلاک کر کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس واقعے میں ایف سی کے 05 اہلکار شہید ہوئے ہیں جن میں حوالدار ظفر علی خان، لانس نائیک ہدایت اللہ، لانس نائیک ناصر عباس سمیت لانس نائیک بشیر احمد، سپاہی نور اللہ بھی شہید ہوئے۔
دہشتگردوں کی اس عمل کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دشمن ایجنسیوں کی پشت پناہی کے ساتھ ایسے بزدلانہ حملوں سے بلوچستان میں مشکل سے حاصل کردہ امن و ا ستحکام کو سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دشمنوں کے ناپاک عزائم ہر قیمت پر ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News