
کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی صارفین کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے تین ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی مہنگی اور ایک ماہ کے لئے سستی کرنے کی درخواست کردی ہے۔
کے الیکٹرک نے جنوری تا اپریل 2021 ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 6 روپے 31 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے۔
جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 97 پیسے جبکہ فروری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 49 پیسے اور مارچ 2021 کی مد میں 1 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News