Advertisement
Advertisement
Advertisement

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، متعدد واردات میں ملوث ملزم گرفتار

Now Reading:

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، متعدد واردات میں ملوث ملزم گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور لوٹ مارکی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم محمد حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ۔ ملزم کے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ، ایمونیشن اور لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہےجس میں 9ایم ایم پستول 1 عدد(بغیر لائسنس)، 30 بور پستول 1 عدد(بغیر لائسنس)، راؤند 15 عدد، موبائل فون 21 عدد،موٹر سائیکل 1 عدد، نقدرقم مبلغ 42,500 روپے (بمعہ پرائز بانڈ مبلغ 15,000/-)، سونے کی انگوٹھیاں 2 عدد، سونے کی بالیاں 1 جوڑی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں بلال اور راحیل کے ساتھ مل کر اورنگی اور سائیٹ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چھینتے تھے اور ملزمان نے 40 سے زائد ڈکیتیاں کی ہیں جن میں خواتین سے پرس اور جیولری چھیننے کی وارداتیں بھی شامل ہیں ۔

ترجمان سندھ رینجیرز نے نزید کہا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ، ایمونیشن اور سامان کے مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر