Advertisement
Advertisement
Advertisement

این سی اوسی کا عیدالاضحیٰ پر نقل وحمل کو محدود کرنے پر غور

Now Reading:

این سی اوسی کا عیدالاضحیٰ پر نقل وحمل کو محدود کرنے پر غور
این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر عیدالاضحیٰ پر نقل و حمل کو محدود کرنے اور سیاحتی شعبہ پر پابندیوں پر غور شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی وباء کے پیش نظر سیر و سیاحت پر پابندی کا بھی امکان ہے۔

این سی اوسی کے مطابق عید پر بھی غیر ضروری نقل وحرکت محدود رکھنے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں، تجاویز پر عملدرآمد کا فیصلہ کورونا کا پھیلاؤ مدنظر رکھ کرکیا جائے گا۔

این سی اوسی نے کہا کہ پاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے جو کورونا کی چوتھی لہر بھی ہو سکتی ہے۔ ڈیلٹا وائرس جو درحقیقت انڈین وائرس ہے اور انتہائی خطرناک ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے یہ بھی کہا کہ ڈیلٹا وائرس کے حوالے سے احتیاط نہ کی گئ تو نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں۔

Advertisement

این سی او سی نے ڈیلٹا وائرس اور پاکستان میں موجود دیگر وائرس کے حوالے سے کہا کہ اگر ڈیلٹا وائرس پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سربراہ این سی اوسی کے مطابق اس وائرس کی وجہ سے ہندوستان نے نہ صرف لاکھوں اموات کا سامنا کیا بلکہ اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے باعث عوام بے یار و مددگار اذیتیں جھیلتے رہے۔

سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو اس وائرس کے مضر اثرات سے بچانے کے لئیے این سی او سی نے خصوصی اقدامات کیے ہیں،ان اقدامات میں متعلقہ ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسین لگوانے کی رفتار کو تیز کرنے پہ زور دیا گیا ہے۔

این سی اوسی نے خبردار کیا کہ ڈیلٹا وائرس پر قابو پانے کیلیے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ ایس اوپیز پر عمل درآمد اور ویکسین لگوانے کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ 9 سے 18 جولائی تک عیدالاضحیٰ سے پہلے ایس او پیز کا شدت سے نفاذ یقینی بنایا جائے گا۔

این سی اوسی کے مطابق تمام پرائیویٹ سیکٹر ملازمین ، چھوٹی درمیانی اور بڑی انڈسٹری کے ملازمین زراعت، میڈیا ، وکلاء پرائیویٹ کمپنیاں فیکٹری مزدور ، مارکیٹ میں کام کرنے والے ملازمین ، ٹرانسپورٹ سیکٹر سے منسلک افراد ہوٹل ورکرز ، ریڑھی بان جمنیزیم ملازمین ، مساجد کے خدام اور آئماء ، شادی ہال ، ورکشاپس پہ کام کرنے والے افراد کو لازماً 31 جولائی سے قبل ویکسین لگوائی جائے ۔

Advertisement

سربراہ این سی اوسی کا مزید کہنا تھا کہ علاوہ ازیں 18سال سے زائد عمر کے طلباء اور طالبات کے لئے 31 اگست تک ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر‏ کا دورہ، طلبا اور انتظامیہ کا پرتپاک استقبال
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر