Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ کھالوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہونا چاہیے، حافظ نعیم الرحمن

Now Reading:

ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ کھالوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہونا چاہیے، حافظ نعیم الرحمن
حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ کھالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے اجتماعی قربانی میں شرکت اور کھالوں کو عطیہ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی میں 200 سے زائد مقامات پر جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت اجتماعی قربانی کی گئی ہے اور الخدمت واحد ادارہ ہے جس کے پاس سالانہ حسابات کا آڈٹ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں کی کھال کی قیمت مسلسل کم کی جارہی ہے۔ حکومت جس طرح گننے کی قیمت متعین کرتی ہے اسی طرح کھالوں کی قیمت بھی متعین کرے اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ کھالوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون سے ہی کراچی میں الخدمت کے تحت چلائے جانے والے پروجیکٹس صحت، تعلیم، روزگار، اور صاف پانی سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

Advertisement

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عید کے پہلے روز ہی شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات انتہائی ناقص نظر آئے اور شہر میں جگہ جگہ آلائشیں پڑی رہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ حکومت کو چاہیے کہ شہر میں عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کا ترجیحی بنیادوں پرانتظام کروائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر