خیبرپختونخوا کو اس کا حق دیا جائے ،علی امین گنڈاپور
آزاد کشمیر باغ کے انتخابی جلسے میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور پر جوتا پھینک دیا گیا۔
آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے جلسے میں نوجوان نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی جانب جوتا اچھال دیا، جوتا ان کے ساتھ کھڑے شخص کو لگا۔
[amazonad category=”Auto”]
واقعے کے بعد جلسے میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ جلسے میں موجود تحریک انصاف کے کارکنوں نے جوتا پھینکنے والے نوجوان کو پکڑ لیا ۔
بعدازاں پولیس نے جوتا پھینکنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مخالفین پیسے دے کر ایسے کام کرواتے ہیں۔ نوجوان کو معاف کرتا ہوں، اسےکچھ نہ کہا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
