اٹلس ہنڈا کمپنی نے ایک بار پھر موٹر سائیکلز مہنگی کر دی ہیں، قیمتوں میں 1400 سے 5 ہزار روپے تک کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔
ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ کیا گیا جس سے بائیک کی نئی قیمت 85 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
ون ٹو فائیو 2400 روپے اضافہ کے بعد ایک لاکھ 41 ہزار 9سو روپے کی ہو گئی ہے۔ ہونڈا سی ڈی ڈریم 1400 روپے اضافہ کے ساتھ 91900 روپے کی ہو گئی جبکہ 100 سی سی ہونڈا پرائڈر کی قیمت 2500 روپے اضافہ سے ایک لاکھ 20 ہزار مقرر کر دی گئی ہے۔
ہونڈا 125 سی سی سیلف سٹارٹ 2400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 69 ہزار 900 روپے کی ہو گئی ہے جبکہ ہونڈا سی بی 150 سی سی ایف 5 ہزار روپے اضافہ سے 2 لاکھ 60 ہزار 500 کی ہو چکی ہے۔
موٹر سائیکلوں کی بڑھتی قیمتوں سے میکلوڈ روڈ مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ فروخت پہلے ہی 70 فیصد تک کم ہو چکی ہے، اب مارکیٹ مزید سنسان ہوگی، موٹر سائیکلوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
