
ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائی وے تونسہ روڈ پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 87 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 46 افراد کو زخمی حالت میں ٹیچنگ اسپتال کے ٹراما سینٹر میں منتقل کردیا گیا ہے جن مین سے 4 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
حادثے کے باعث ٹیچنگ اسپتال کے ٹراما سنٹر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ انڈس ہائی وے تونسہ روڈ پر جھوک یار شاہ کے مقام پر پیش آیا جس کے بعد ریسکیو 1122کی گاڑیاں امدادی سرگرمیوں کے لیے روانہ کردی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان،مسافر بس سیالکوٹ سے راجن پور جارہی تھی جبکہ گاڑی میں 80 سے زائد افراد سوار تھے جن میں مختلف شہروں میں کام کرنے والے مزدور عید کی چھٹیوں پر گھروں کو واپس جارہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News