صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کو جوائن کرلیا ہے۔
صدر مملکت کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنائے جانے پر کئی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اب مذکورہ ایپ کو پاکستان میں بند نہیں کیا جائے گا۔
The President of Pakistan is now on TikTok!
To spread the message of positivity & motivation for the youth of Pakistan, we will keep pushing inspiring videos for the TikTok users.
AdvertisementFollow https://t.co/G78TG3VtAx on TikTok
&
Watch our first video now 👇https://t.co/b3c2SXricr pic.twitter.com/LYe1QaQvHE— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 16, 2021
صدر مملکت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صدر مملکت کے ٹک ٹاک کی پہلی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ریاستی سربراہ کے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کے اکاؤنٹ کی تصدیق کی گئی۔
صدر مملکت کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس میں وہ نئی نسل کو وطن سے محبت کرنے کا پیغام دیتے دکھائی دیے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں نوجوانوں کو کہا کہ وہ مثبت تبدیلی کے ساتھ آگے بڑھیں اور وطن کی تعمیر کریں، اس کی ترقی میں کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
