
کوئٹہ میں گزشتہ روز عسکری پارک ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمے کے حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ درج شدہ مقدمے میں قتل، اقدام قتل سمیت دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔
خیال رہے کہ کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جو موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق دھماکہ عسکری پارک کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا، دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد سول اسپتال سمیت قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News