Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپر کوہستان میں المناک حادثہ، 10 افراد جاں بحق

Now Reading:

اپر کوہستان میں المناک حادثہ، 10 افراد جاں بحق

اپر کوہستان میں داسو جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ہے جبکہ حادثے میں دو ایف سی اہلکاروں اور چارچینی باشندوں سمیت دس افراد ہلاک اور انتالیس زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اپر کوہستان میں برسین لیبر کیمپ سے داسو جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

واقعے میں 10 افراد جاں بحق اور39  زخمی ہوئے ہیں جس میں 4 چینی ورکرز ۔ 2 ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیموں کی جانب سے لاشوں اور زخمیوں کو آر ایچ سی داسو منتقل کیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

حادثے کے حوالے سے بس ڈرائیور کا کہنا ہے کہ بس، کوسٹر اور سکوارڈ کی گاڑی جب کیمپ سے شاہراہ قراقرم پہ نکلی تو اسی دوران ایک کار تیزی سے آکر بس کو ہٹ کرگئی، جسے کوئی  دھماکہ ہوا ہو جبکہ دھماکے کے بعد بس کے ٹکڑے ہوا میں اُڑنے لگے ، دھویں کے بادل اُٹھنے لگے۔

Advertisement

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان کا اس حوالے سے کہا ہے کہ ریسکیو ٹیمون کی مدد سے دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگارہے ہیں ، ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ کلومیٹر کا علاقہ سیل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں قریبی اضلاع کے اسپتالوں میں شفٹ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ بس داسو ڈیم پر کام کرنے والے چینی تعمیراتی کارکنوں کو اپنے اپنے مقام پر منتقل کرنے جارہی تھی۔

[amazonad category=”Mobile”]

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر