
جولائی کے مہینے میں بجلی 26 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جولائی کے مہینے میں بجلی 26 پیسے فی یونٹ سستی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 26 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی، نیشل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
[amazonad category=”Mobile”]
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی سستی کرنے کا اطلاق صرف جولائی کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔
نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہےکہ فیصلہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے لیکن اس تبدیلی کا کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے۔الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ فیول پرائس کا اطلاق 300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو اورزرعی صارفین جبکہ اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News