
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی پی نابالغ بچے بلاول کی عادتیں بگاڑنے کے بجائے ان کی تربیت پر دھیان دے۔
تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ نے بلاول بھٹو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ بلاول زرداری کشمیر کو سندھ نہ سمجھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول اور مرتضیٰ وہاب آپس میں وزیراعظم وزیراعظم کھیل رہے ہیں، پی پی نابالغ بچے کی عادتیں بگاڑنے کے بجائے ان کی تربیت پر دھیان دے تو اچھا ہے۔ جس سے اپنی والدہ کا شہر نہیں سنبھلتا وہ کشمیر میں حکومت بنانے کے خواب دیکھ رہا ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کشمیریوں کا سودا بھٹو سے لیکر زرداری دور تک جاری رہا۔ بھٹو کے کارنامے گزر گئے فرزند زرداری اپنے خاندان کے کارنامے گنوائے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول ان کے بیٹے ہیں جو امریکا کے آگے پیسوں کے لیئے درباری بنے ہوئے تھے، بھٹو کا چورن تو اب لاڑکانہ کی گلیوں میں بھی ناکام ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News