Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، شبلی فراز

Now Reading:

بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ وزارت سولر سسٹم کے اجزاء کی تیاری میں حائل رکاوٹیں دور کرنے  کی  ہر ممکن کوشش کرے گی۔

[amazonad category=”Auto”]

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ مقامی صنعت کی ترقی کے لئے مقامی صنعت کاروں کا تحفظ انتہائی اہم ہے، اگرچہ سولر پینل کی تیاری میں مقابلہ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

Advertisement

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ ہم برآمدات اور گھریلو ضروریات کے لئے سولر پینل کے اجزاء کی تیاری پر کام کرسکتے ہیں، اس حوالے سے منصوبہ پر باقاعدہ کام شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

شبلی فراز کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور انہیں سہولت فراہم کرنا وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فرازکا مزید کہنا تھا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی مصنوعات کی ترقی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لئے بیرون ملک مقیم متحرک اور انتہائی ہنرمند پاکستانیوں کے ساتھ موثر حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔

ویبنار میں سیلیکون ویلی، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، ملائشیا اور دنیا کے دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر