Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزاد کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے، بلاول

Now Reading:

آزاد کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے، بلاول
بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت کو ہم نہیں چلنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد زرداری ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیریوں کی آواز بنیں گے۔

بلاول بھٹو نے خطاب میں کہا کہ سب سے پہلے منتخب ممبرز کو مبارک باد دیتا ہوں کے دھاندلی کے باوجود یہ لوگ جیتے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے بدترین الیکشن میں ہم نے پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دیا ہے اور اب آزاد کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرکے عمران خان کا مقابلہ کریں گے۔

بلاول بھٹو نے خطاب میں کہا کہ ہم کشمیر کی عوام کی آواز بنیں گے جبکہ انکے مسائل اسمبلی میں اجاگر کریں گے اور دھاندلی کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ایکسپوز کریں گے۔

Advertisement

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں کھبی اتنی دھاندلی نہیں ہوئی ، آزاد کشمیر میں دھاندلی زدہ پیسوں کی بنیاد پر حکومت بننے جا رہی ہے۔

 بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اگر سنجیدہ ہے تو اس کو اپنا آپ دکھانا چاہیے اور پیپلزپارٹی ہی آزاد شفاف انتخابات کے لئے ہمیشہ سے جدوجہد کرتی آئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا معاملہ حکومتی بدنیتی ہے اور پی ٹی آئی کی دھاندلی کا طریقہ کار ایم کیو ایم طرز کا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر حکومتی دھاندلی کے خلاف احتجاج کرے گی کیونکہ دھاندلی دھاندلی بات کرنا کافی نہیں اس کا پیچھا کرنا پڑے گا۔

بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ضمنی الیکشن میں کراچی سے کامیابی حاصل کی اور گیارہ اسیٹیڻ لے کر تمام تجزیئے غلط ثابت کر دیئے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےمزید کہا کہ پورے پاکستان کی عوام اب عمران خان کو پہچان چکی ہے، پیپلزپارٹی کی فتح اور حکومت کی شکست کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر