Advertisement
Advertisement
Advertisement

عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 05 برس بیت گئے

Now Reading:

عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 05 برس بیت گئے
عبدالستار ایدھی 

عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 7 برس بیت گئے

بابائے خدمت معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی  ہےجس کے لئے ملک کے مختلف شہروں میں ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے اجتماعات ہو رہے ہیں۔

معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے کراچی آئے اور 1951 میں ایک چھوٹے سے کلینک کے ذریعے خدمت خلق کا آغاز کیا۔

1957 میں انہوں نے پہلی بار بڑے پیمانے پر لوگوں کی مدد کی جب شہر میں فلو کی وباء پھیلی اور متعدد لوگ متاثر ہوئے جس دوران عبدالستار ایدھی نے متاثرین کے لئے رقوم جمع کیں، ان کے علاج معالجے کا انتظام کیا اور شہر کے مضافات میں خیمے لگائیں۔

ایدھی نے صرف 5  ہزار روپے سے اپنے پہلے فلاحی مرکز ایدھی فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی جس میں لاوارث بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھا اور بے سہارا خواتین اور بزرگوں کے لئے مراکز قائم  کیے۔

ایک ایمبولینس سے شروع ہونے والی ایدھی ایمبولینس سروس آج  دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروسز میں سے ایک ہے۔

Advertisement

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ 1987 کے مطابق اس وقت ان کی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس تھی۔

ان کی سماجی خدمات کے صلے میں انہیں متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازت سے نواز ا گیا۔

عبدالستار ایدھی کو نہ صرف سرکاری اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا بلکہ ان کے انتقال پر ایک روزہ قومی سوگ  کا اعلان بھی کیا گیا۔

انکی خدمات کے اعتراف میں 2017 میں حکومت پاکستان کی جانب سے 50روپےکایادگاری سکہ بھی جاری کیا گیا۔

دوسری جانب عبد الستار ایدھی کی پانچویں برسی کے موقع پر عبدالستار ایدھی کا نسب مجسمے افتتاح کریا گیا ہے۔

Advertisement

عبدالستار ایدھی کا مجسمہ کا افتتاح عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے کی جبکہ تقریب میں وزیرداخلہ ضیاء لانگو میں شریک تھے

اس موقع پر فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کی مشن کو آگے بڑائیں گے۔

[amazonad categoryElectronics”]

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر