Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم بلوچستان کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں، جام کمال خان

Now Reading:

ہم بلوچستان کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں، جام کمال خان

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سبزل روڈ توسیع منصوبے کے فیز ون کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا کہ سڑک کی کل لمبائی 6.5 کلومیٹر ہے جبکہ گیا کہ 1۔3 کلومیٹر سڑک کا فیز ون مکمل کر لیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان میں کئی کئی سال پہلے تختیاں لگیں لیکن منصوبوں پر کوئی کام نہیں ہوا۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ آج ویسٹرن روٹ پر کام کا آغاز ہو چکا ہے، ویسٹرن روٹ پر سات سال اور وندر ڈیم پر15 سال قبل تختیاں لگائی گئی تھیں، ہم کام پہلے اور تختیاں بعد میں لگائیں گے۔

وزیراعلی بلوچستان نے کوئٹہ شہر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کی جان ہے، ہم سب کا مشترکہ شہر ہے اس کا حق ہم سب نے ادا کرنا ہے۔

جام کمال نے صوبہ میں صحت کی صحولیات کے حوالے سے شرکاء کو بتایا کہ رواں سال بجٹ میں ہیلتھ کارڈ کے لیے کثیر فنڈز مختص کئے ہیں۔ پہلی دفعہ نصیر آباد میں میڈیکل کالج تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔1400 سے زائد کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کروایا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا مزید کہنا تھا کہ 33اضلاع میں اسپورٹس کمپلیکس کے تعمیر کے ساتھ کویٹہ میں پہلا کینسر اسپتال تعمیر کر رہے ہیں۔کوئٹہ کی تمام سڑکوں کے منصوبوں میں یوٹیلیٹی کوری ڈور بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

افتتاحی تقریب میں صوبائی وزراء، سینیٹر، پارلیمانی سیکرٹریز، اراکین اسمبلی سمیت دیگر اعلی حکام اورعوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی ادارہ صحت کا اجلاس؛ وفاقی وزیرِ سید مصطفیٰ کمال مصر پہنچ گئے
پاک افغان سرحد پرکشیدگی، صدر اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم
پاک فوج کی سپن بولدک چمن میں جوابی کارروائی، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر