پاکستان بھر میں ویکسینیشن کے بغیر سفر کرنے پر پابندی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے یکم اگست سے ویکسینیشن کے بغیر ہوائی جہاز سے سفر کرنے پر پابندی عائد کردی جائیگی۔
خیال رہے کہ این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر یعنی ڈیلٹا وائرس کے متعدد کیسز سامنے آنے لگے ہیں۔
اس حوالے سے این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وائرس کی وجہ سے بھارت میں نہ صرف لاکھوں اموات ہوئیں بلکہ اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے باعث عوام بے یار و مددگار اذیتیں جھیلتے رہے۔
این سی او سی نے ڈیلٹا وائرس کے حوالے سے زور دیا کہ متعلقہ ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسین لگوانے کی رفتار کو تیز کر دیا جائے اور پہلے سے نافذ ایس او پیز پر 9 جولائی سے 18 جولائی تک سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پہ وبا کے پھیلاؤ کی صورت میں، غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود رکھنے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں، جن پر عمل درآمد کا فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھ کر آئندہ چند دن میں کیا جائے گا۔
18 سال سے زائد عمر کے طلبا و طالبات کے لیے 31 اگست تک ویکسن لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
این سی او سی نے کہا کہ یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔
پاکستان کے تمام سیاحتی مقامات پر جانے والے30 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر بغیر ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کے سفر اور ہوٹل بکنگ پر عائد پابندی کو یقینی بنانے کے لیے بھی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق یکم اگست سے اس پابندی کا اطلاق 18 سال سے 30 سال تک کے افراد پر بھی ہو گا اور اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
