
غیر ملکی سیاحوں نے حکومت پاکستان اور پاک فوج کی جانب سے دی جانے والی تمام تر سہولیات، سیکیورٹی اور دیگر معاونت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسکردو میں آنے والے امریکی اور برطانوی سیاحوں نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کی دل کھول کر تعریف کی۔
ایک امریکی سیاح نے کہا ہے کہ پاکستان آنے کا اُن کا تجربہ انتہائی زبرست رہا ہے ۔
انہوں نے اپنے تجربے کے حوالے سے مزید بتایا ہے کہ جب ہمیں بیس کیمپ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لفٹ کیا گیا تو میں نے انسٹا گرام پر پوسٹ کر دیا کہ ہم پاکستان آرمی کے ہاتھوں میں ہیں، ہم محفوظ ہیں۔
پاک فوج شمالی علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کوسیکیورٹی اور سہولت کی فراہمی میں پیش پیش ہیں ۔
دوسری جانب نے کہا کہ سیاح پاکستان کو ایک دلفریب مقام کے طور پر یاد رکھیں گے، یہاں کے لوگ، یہاں کی خوراک اور قدرتی ماحول سب بہت خوبصورت ہیں۔
خیال رہے کہ پاک فوج شمالی علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کوسیکیورٹی اور سہولت کی فراہمی میں پیش پیش ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News