
نیٹو سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ طالبان عالمی برادری سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کریں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کی صورتحال پر نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس اورچین کےاقدامات کی وجہ سے ضروری ہے کہ نیٹو ممالک مضبوط اتحاد قائم رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دہشتگردوں کو دوبارہ اپنے لیے خطرہ نہیں بننے دیں گے۔
اسٹولٹن برگ نے کہا کہ طالبان تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کریں اور طالبان عالمی برادری سے کیے گئے اپنے سارے وعدے پورے کریں۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ کا مزید کہنا تھا کہ طالبان افغانستان کو دہشت گردی کا گڑھ نہ بننے دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News