
کراچی میں میڈیسن مارکیٹ کے گوداموں میں واردات پیش آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع میڈیسن مارکیٹ میں پیش آیا جہاں بازار کے گوداموں میں واردات پیش آئی۔
صدر فارما آرگنائزیشن زبیر میمن نے کہا کہ ملزمان نے 5 دکانوں اور ایک گودام کے تالے توڑ کر لوٹ مار کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان گودام کے تالے توڑ کر 20 لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔
سیکریٹری آرگنائزیشن اسلم پولانی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے میڈی سروسز کے گودام اور دکان پر بھی لوٹ مار کی۔
سیکریٹری آرگنائزیشن اسلم پولانی نے یہ بھی کہا کہ 3 ماہ پہلے بھی اسی مارکیٹ کے گوداموں اور دکانوں میں ایسی واردات ہوئی تھی۔
صدر فارما آرگنائزیشن زبیر میمن نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی رسالہ پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی اور اس معاملہ کی تفتیش شروع ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News