Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیلٹا سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسینیشن ہی بہترین تدبیر ہے، ناصر حسین شاہ

Now Reading:

ڈیلٹا سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسینیشن ہی بہترین تدبیر ہے، ناصر حسین شاہ
فلاحی اداروں

صوبائی وزير اطلاعات سندھ سید ناصر حسين شاہ نے کہا ہے کہ ڈیلٹا جیسے مہلک وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسینیشن ہی سب سے بہترین تدبیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزير اطلاعات سندھ سید ناصر حسين شاہ نے کلفٹن ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے سہولیات کا جائزہ لیا اور ویکسین کے لئے شہریوں سے معلومات بھی لی۔

ان کا کہنا تھا کہ 18 جولائی سے ڈرائیو تھرو سینٹر شہریوں کو ویکسینیشن کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

سید ناصر حسين شاہ کا کہنا تھا کہ جے ایس بینک کے تعاون سے سندھ حکومت نے یہ ویکسینیشن سینٹر قائم کیا ہے اور ہم جے ایس بینک کی خدمات کو سراہتے ہیں۔

ناصر حسين نے مزید کہا کہ ہم جے ایس بینک اور دیگر اداروں کے تعاون سے شہر میں مزید ڈرائیو تھرو ویکسین کی سہولت  قائم کر رہے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں شہری سینٹر پر ویکسینیشن کے لیے آ رہے ہیں اور رش کو دیکھتے ہوئے مزید کاؤنٹرز میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو کم وقت میں ویکسین کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

انھوں نے بتایا کہ کراچی شہر میں 6 ویکسینیشن سینٹرز کو ماس ویکسینیشن سینٹر کا درجہ دے دیا ہے اور یہ 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

ناصر حسين کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا جیسے مہلک وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسینیشن  ہی سب سے بہترین تدبیر ہے۔

صوبائی وزير اطلاعات سندھ سید ناصر حسين شاہ کا مزید کہنا تھا کہ شہری کرونا ایس او پیز پر عمل کریں، خود بھی محفوظ رہیں اور شہر کو بھی محفوظ بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر