
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے لوگوں کی ضروریات پوری کرے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ گجر نالے کے دونوں طرف لوگ ریاست کی ذمہ داریوں سے صرف نظر کی وجہ سے آباد ہوئے تھے، یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی ضروریات پوری کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کہتی ہے جس کے پاس جہاں کا مینڈیٹ ہو وہاں کا اختیار بھی ہو۔
خالد مقبول نے کہا کہ جن کی رگوں میں پاکستان لہو بن کر دوڑ رہا ہے ان سے ہی حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ مانگا جارہا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر نے کہا کہ دنیا بھر میں ایمانداری سے ٹیکس دینے والے وی آئی پی کہلاتے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہم سندھ کی متعصب حکومت اور وفاقی حکومت تک شہریوں کی آواز پہنچائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News