پاکستان مسلم لیگ ن کراچی کے صدر سلیمان خان نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی صاحب آپ کا قد اتنا بڑا نہیں کہ شہباز شریف کے خلاف آپ بات کر سکیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کراچی کے صدر سلیمان خان نے مسلم لیگ ن سندھ ہاؤس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا ورکر شہباز شریف سے پیار کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کے ساتھ ووٹر کو عزت دینا بھی لازمی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کراچی کے صدر سلیمان خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کی غفلت کی وجہ سے این اے 249 کی نشست ہار گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News