Advertisement
Advertisement
Advertisement

تھرپارکر میں بچوں کی اموات پر قابو پانا مشکل

Now Reading:

تھرپارکر میں بچوں کی اموات پر قابو پانا مشکل

تھرپارکر میں بچوں کی اموات پر قابو پانا مشکل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید پانچ بچے دم توڑ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں میں دولت بھیل، سومار کولھی، بھاگو بھیل، قیمت میگھواڑ اور محمد حسن کے نومولود بچے شامل ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ تھرپارکر میں روا‍‍ں ماہ میں جاں بحق بچوں کی تعداد 39 جبکہ رواں سال میں 379 ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال مٹھی میں ادویات اور لیبارٹریوں میں کیمیکل سمیت دیگر سہولیات کا فقدان ہے۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تھر کے مختلف ہسپتالوں میں 70 سے زائد بچے ابھی زیر علاج ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر