
میٹھادر میں وین سے بیس کروڑ پچاس لاکھ روپے کی چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 9 اگست کو کراچی کے علاقہ میٹھادر میں پیش آیا جہاں صبح کے وقت سیکیورٹی کمپنی میں وین سے رقم چوری کی بڑی واردات پیش آئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور اس چوری میں ملوث 2 سہولت کار گرفتار ہو چکے ہیں۔ گرفتار سہولت کار سگے بھائی اور ہائی روف وین کے مالک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے بیس کروڑ سے زائد رقم منتقلی کے لئے استعمال ہونے والی گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ اس واردات کی منصوبہ بندی کئی مہنیوں سے کی جا رہی تھی۔
تفتیشی حکام نے کہا کہ واردات کے بعد حسین شاہ ہائی روف میں پیسے لے کر گلستان جوہر پہنچا جس کے بعد حسین شاہ نے گاڑی اپنے بہنوئی زوالفقار کو دی۔
تفتیشی ذرائع کا دعوی ہے کہ مرکزی ملزم حسین شاہ اور ساتھی ذوالفقار کراچی سے باہر فرار ہو گئے تھے جو کہ اب پکڑے جا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News