 
                                                                              ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے والی کرین بردار بوٹ بھی لہروں کا شکار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی میں پیش آیا جہاں ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لیے آئی کرین بردار بوٹ بھی لہروں کا شکار ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرین بردار بوٹ بھی پھنسے ہوئے جہاز کی طرح ساحل پر پھنس چکی ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جو کرین بردار بوٹ جہاز کو نکالنے آئی تھی اس کے اینکرز پوری طرح خراب ہو گئے ہیں۔
.ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جہاز سے قبل کرین بردار بوٹ کو ساحل سے نکالنا بہت ضروری ہو گیا ہے
یاد رہے یہ کارگو جہاز 21 جولائی کو کراچی کے ساحل سمندر پر لہروں میں آ پھنسا تھا جس کو اب تک ریسکیو سروسز بحال نہیں کر پائی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 