
وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں ڈائن ان پر پابندی کے باوجود پوش علاقوں کے ہوٹلوں میں ڈائن ان جاری ہے۔
وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں ڈائن ان پر پابندی کے باوجود پوش علاقوں کے ہوٹلوں میں ڈائن ان جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا ایس اوپیز کی کھلے عام خلاف ورزیاں جاری، ضلعی انتظامیہ اپنے احکامات پر عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی ضلعی انتظامیہ اپنے ہی جاری کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا تھا جبکہ شہر کے متعدد عوامی مقامات و شاپنگ سنٹرز میں زیادہ تر شہری ماسک پہنے بغیرگھوم رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے 50 فیصد سواریاں بٹھانے کا حکم دیا تھا جبکہ ٹرانپسورٹر حضرات 80 فیصد سواریاں بٹھا کر آپریٹ کررہے ہیں۔80 فیصد سواریاں بٹھانے کے باوجود ٹرانسپورٹر سواریوں سے کرایہ بھی زیادہ لے رہے ہیں
ذرایئع کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافر ماسک پہن رہے ہیں نا ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا جارہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لازمی قراردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News