ملتان میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ایکشن لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر سٹی پارک کو سیل کردیا گیا، اولڈ شجاع آباد روڈ پر سٹی پارک میں 3 ہزار سے زائد شہری موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے پارک کو کورونا ایکٹ کے تحت سربمہر کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ملتان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے ہر صورت کورونا لاک ڈاؤن یقینی بنائیں گے۔ احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرے۔
ڈپتی کمشنر ملتان علی شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ تمام سرکاری و نجی عمارات میں کورونا ویکسی نیشن کے بغیر سروسز فراہم نہیں کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News