 
                                                                              وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعہ میں کیپٹن کاشف کی شہادت کی خبر افسوسناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے پریس کانفرنس میں بلوچستان میں ہونے والے دھماکے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعہ میں کیپٹن کاشف کی شہادت کی خبر بہت افسوسناک ہے لیکن ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کیپٹن کاشف شہید کے درجات بلند فرمائے اور زخمی اہلکاروں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث مجرم مان کو ہر صورت کٹہرے میں لایا جائے گا۔
وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا مزید کہنا تھا کہ یہ واقعہ پاکستان کی معاشی ترقی کے خلاف سازش ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 