 
                                                                              کوئٹہ میں نجی ہسپتال میں 22 روز سے زیر علاج نومولود والدین کا منتظر ہے۔
تفصیلات کے مطابق بچے کو والدین 31 جولائی کو وزن کم اور اور سر میں پانی ہونے کے باعث علاج کے لئے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال لے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی ہدایت پر بچے کو نجی ہسپتال کے انکیوبیٹر میں رکھا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ والدین کی درخواست پر ہسپتال میں بچے کا مفت علاج کیا جا رہا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ 5 دن بچے سے ملنے کے لئے آنے والے والدین بچے کی حالت بہتر ہونے پر دوبارہ نہ آئے۔
ہپستال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین سے رابطہ کرنے پر والدین نے بچے کو واپس لے جانے سے انکار کر دیا ہے۔
ہپستال انتظامیہ نے کہا کہ والدین سے رابطہ کرنے پر ہسپتال انتظامیہ کو دھمکیاں اور نازیبا الفاظ ادا کیے جا رہے ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کو مزید علاج کی ضرورت ہے، بچے کے والدین کی اجازت کے بغیر کسی ڈاکٹر سے رابطہ نہیں کیا جا سکتا۔
ہپستال انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ علاقے کے گوالمنڈی تھانے کو صورتحال سے متعلق درخواست بھی دے چکے ہیں مگر وہ بھی کوئی کارروائی نہیں کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 