
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے کیے گئے اپنے ہر وعدہ کی تکمیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رہنماء آفتاب صدیقی نے پی ٹی آئی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پروزیراعظم عمران خان اور پارٹی قائدین و کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔
آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو منتخب ہونے کے بعد بیک وقت کئی چیلجز کا سامنا رہا لیکن انہوں نے ڈٹ کر ہر مشکل کا سامنا کیا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء آفتاب صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ 2023کے آئندہ انتخابات بھی پی ٹی آئی ہی کے نام ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News