
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان کا ایک علاقہ ایسا بھی ہے جو اب تک طالبان کی دسترس سے دور ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٗے کہا کہ افغانستان میں وادی پنجشیر علاقہ شمال مشرقی افغانستان میں واقع ہے جس کی مزاحمت کی تاریخ طویل رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی پنجشیر کے مشہور ملٹری کمانڈر احمد شاہ مسعود نے سوویت افغان جنگ کے دوران اور پھر طالبان کے ساتھ خانہ جنگی کے دوران اس علاقے کا دفاع کیا، یہاں تک کہ 2001 میں اُن کی ہلاکت ہو گئی۔
جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ حکام مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتہ نہایت دل شکن رہا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے بدحواس لوگوں کو انتہائی بے تابی کے عالم میں دیکھا ہے، یہ سب قابلِ فہم ہے۔ وہ خوف زدہ ہیں، وہ اداس ہیں اور غیر یقینی کے شکار ہیں کہ آخر آگے کیا ہو گا؟
جو بائیڈن نے کہا کہ پانچ ہزار امریکی سپاہی اب بھی کابل ایئرپورٹ پر ہیں اور آئندہ کچھ گھنٹوں میں مزید ایک ہزار سپاہیوں کا اضافہ ہو سکتا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ سات عالمی طاقتوں جی سیون کا اجلاس اگلے ہفتے ہو گا جس میں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News