
خان پور میں بااثر زمیندار نے 2 بھائیوں پر بدترین تشدد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ اسل گڑھ کی حدود چک 129 ون ایل میں پیش آیا جہاں مقامی بااثر زمیندار کے بیٹے عدنان نے متاثرین کے گھر میں گھس کر گھر والوں کو مار پیٹ اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ بیوہ خاتون مختاراں بی بی نے کہا کہ عدنان نامی شخص ہمارے گھر کے سامنے کھڑا ہوا تھا جسے منع کیا تو درجنوں افراد ہمارے گھر گھس گئے۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے گھر میں گھس کر 2 گھنٹے تک تشدد کے ساتھ گھر میں توڑ پھوڑ کی اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔
بیوہ خاتون نے کہا کہ ملزمان کے تشدد کی وجہ سے میرے دو بیٹے سفیان اور سلطان بری طرح سے زخمی ہوئے ہیں۔
بیوہ خاتوں کا کہنا تھا کہ ملزمان اپنی طرف سے مرا ہوا سمجھ کر میرے بیٹوں کو چھوڑ کر چلے گئے۔
بیوہ خاتون نے کہا کہ تشدد کرنے والوں میں عدنان، ندیم، عامر، وسیم، ذوالفقار، مشرف، امانت و دیگر افراد شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایس پی سید سلیم شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
اے ایس پی سید سلیم شاہ نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور متاثرین کو مکمل انصاف فراہم کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News