
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت کو دہشت گردوں کو خوش کرنے کی کوششوں کو ترک کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی پی پی بلوچستان کے سینئر رہنما علی مدد جتک سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہےجس میں بلاول بھٹو نے علی مدد جتک سے کوئٹہ دھماکے سے متعلق تفصیلات لیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں دھماکا ایک قابل مذمت اقدام ہے، حکومت کو دہشت گردوں کو خوش کرنے کی کوششوں کو ترک کرنا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے بغیر دہشت گردی کا قلعہ کم کرنا ممکن نہیں ہے۔
ساتھ ہی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علی مدد جتک کو کوئٹہ میں کامیاب شمولیتی تقریب پر مبارک باد بھی دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News