
مری جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جی ٹی روڈ پر تریٹ کے قریب آڑوکس کے مقام پر موٹر سائیکل اور کار میں تصادم ہونے کے باعث پیش آیا جس کی وجہ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور اوورٹیک کرنے کے باعث پیش آیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص محسن ولد ضمیر مری پوٹھہ شریف علیوٹ کا رہائشی تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کو ساملی سینیٹوریم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News