وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ مغرب ممالک اسلاموفوبیا کا شکار ہے اس ہی لیے ہر بری چیز کو اسلام سے جوڑ دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن شاہ نے اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے اسلام آباد میں ملاقات کرتے ہو ئے کہا کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے جس نے ہر فرد اور معاشرے کو پورے حقوق دیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے افغانستان کے حوالے سے عالمی برادری مثبت کردار ادا کرے گی۔
وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے کہا کہ اسلامی ممالک اس اہم وقت میں آپس میں متحد رہیں تاکہ افغانستان کے خطے کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔
اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ امن اور وحدت جیسے عظیم مقاصد کے لیے مشترکہ جدوجہد اس وقت کا اہم تقاضہ ہے۔
اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی نے وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کی آمد پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News