وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے استعمال کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
اس اجلاس میں وفاقی وزراء فواد چوہدری، شبلی فراز، مشیر وزیر اعظم برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ اور ان جیسے اقدامات کا مقصد انتخابات کے عمل کو شفاف بنانا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ عوام اور تمام شراکت داروں کو اس عمل کے فوائد سے جلد از جلد آگاہ کیا جائے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ان اقدامات پر بلا جواز تنقید کا حقائق کے ساتھ جائزہ لیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News