
وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب اور داخلہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ مریم نواز ایک مجرم ہیں جو ضمانت پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے مریم نواز کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز آپ بیرون ملک نہیں جا سکتیں کیونکہ خطرہ ہے کہ آپ واپس نہیں آئیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کے مریم آپ کے والد، دو بھائی، کزن اور چچا سب اشتہاری اور قانون سے بھا گت ہیں۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ جنید صفدر کے نانا لارڈ آف والتھمسو نہیں ہیں۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب اور داخلہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر نے کہا کہ مریم آپ کو یہاں شادی کرنی چاہیے جہاں آپ اپنی جڑیں ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گوالمنڈی لاہور بہترین کھانا پیش کرتا ہے اور مریم اور تمام دوسرے اس میں شرکت کر سکتے ہیں۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب اور داخلہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے تقریبات کے بعد اپنے آپ کو قانون کے سامنے پیش کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News