
جشن آزادی کی مناسبت سے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے زیراہتمام پروقار تقریب کا انعقاد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ تقریب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے منقعد کروائی تھی جس میں مرکزی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب کا اولین مقصد جشن آزادی کے موقع پر بابائے قوم اور شہدا تحریک پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔
اس موقعہ پر کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان 74 سالہ سفر کے دوران بہت سے چیلنجز میں سرخرو ہوا ہے اور اسے اب بھی سماجی اور معاشی مشکلات کا سامنا ہے جن سے ہم نے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب کے دوران یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی ڈوکیومنٹری دکھائی گئی اور بچوں نے جشن آزادی کی مناسبت سے ٹیبلو پیش کیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تقریب میں پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیئے خصوصی دعا کی گئی۔
ذرائع نے کہا کہ تقریب میں پاکستان کی 74ویں یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News